سری نگر، 7/مئی (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جنوبی کشمیر کے کولگام ضلع میں گزشتہ شب پولیس ٹیم پر ہوئے دہشت گردانہ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہو گیا ہے، اس حملے کی جوابی کارروائی میں لشکر طیبہ کا ایک دہشت گرد بھی مارا گیا ہے۔اس دہشت گردانہ حملے میں تین شہریوں کی بھی موت ہو گئی ہے۔کلگام کے میربازار میں پولیس ٹیم پر حملہ کرنے کے دوران جوابی کارروائی میں حملہ آور فیاض احمد عرف سیٹھاماراگیا۔اودھم پوردہشت گردانہ حملے میں نام آنے کے بعد، وہ اگست2015سے ہی لاپتہ تھا۔عینی شاہدین کے مطابق، جوابی کارروائی کئے جانے سے پہلے ہی پولیس میں شامل کانسٹیبل محموداحمدشیخ نے اپنی جان کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ایک حملہ آورسے اس کی پستول چھین لی۔حملہ آوروں کی طرف اندھا دھند فائرنگ کی گئی، گولیوں سے تین شہریوں کی موت ہو گئی۔پولیس ڈائریکٹر جنرل ایس پی ویدیہ نے بتایا کہ ایک پولیس اہلکار شہید ہوا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہشت گردوں نے سڑک حادثہ کی جانچ کرنے میر بازار گئی پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا۔پولیس نے بتایا کہ جوابی کارروائی میں زخمی حملہ آورکومقامی اسپتا ل لے جایاگیاجہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا،بعد میں اس کی شناخت فیاض کے طورپرہوئی۔اس پر دو لاکھ روپے کا انعام تھا۔اودھم پور دہشت گرد انہ حملہ میں این آئی اے نے اس کے خلاف چارج شیٹ دائرکی تھی۔